كیڈٹ كالج میں افسروں كے پاسنگ آوٹ پریڈ سے قائد انقلاب اسلامی كا خطاب

IQNA

قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

كیڈٹ كالج میں افسروں كے پاسنگ آوٹ پریڈ سے قائد انقلاب اسلامی كا خطاب

قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمايا ہےكہ ايرانی قوم كے لئے فوج طاقت كا حصول ايك اہم ہدف ہے
قائد انقلاب اسلامی نے آج نوشہر میں كیڈٹ كالج میں افسروں كے چوتھے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں علمی روحانی اقتصادی اور ثقافتی ميدانوں میں ترقی كرنے كے ملت ايران كے اعلی اہداف كی طرف اشارہ كرتے ہوئےكہا كہ ايسی قوم جو امن پسند ہو اور اپنی سعادت عزت و انسانی اہداف ومقاصد كی راہ میں قدم اٹھاتی ہو اسے جارحين و عالمی منہ زور طاقتوں كے مقابل اپنا دفاع كرنے كے لئے دفاعی طاقت كا حامل ہونا چاہیے ،

قائد انقلاب اسلامی نے فرمايا ايران كی شجاع قوم بالخصوص مومن و غيور جوان نسل نے گذشتہ ستائيس برسوں میں دشمن كو كسی طرح كا قدم اٹھانے كی اجازت نہیں دی ہے تاہم ايران كی مسلح افواج ہميشہ ہرطرح كے خطرے كا مقابلہ كرنے كے لئے آمادہ رہنا چاہی‎ے ۔

قائد انقلاب اسلامی نے ايران كے مستقبل كو نہايت روشن قرارديتے ہوئے ايرانی قوم كی ہوشياری اور حكام كے خدمت كرنے كے جذبے پر تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ آج ملت ايران كے دوست و دشمن نے ملت ايران كی سربلندی كا اعتراف كرليا ہے ۔

قابل ذكر ہے اس تقريب میں ميزائيل لانچر "جوشن "كو مسلح افواج كی بحریہ كے حوالے كيا گيا جسے ايرانی ماہرين نے بنايا ہے ،اس كے علاوہ فجر27 توپ كو بھی پہلی مرتبہ استعمال كيا گيا یہ توپ ايرانی ماہرين نے بنائی ہے اور اسے ريموٹ كے ذريعے بھی چلايا جاسكتا ہے ايران اس طرح كی توپ بنانے والا تيسراملك ہے ۔(20 ستمبر 2006)
http://urdu.irib.ir/sep3.htm#56