نيويارك سے ہمارے نمائندے كی رپورٹ كے مطابق صدر احمدی نژاد نے اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كے اكسٹھویں سربراہی اجلاس كے موقع پر سكریٹری جنرل كوفی عنان سے ملاقات میں كہا كہ ايران نے ہميشہ امن پسند اقدامات اور مفاہمت آميزگفتگو كی حمايت كی ہے اور عالمی مسائل منجملہ ايران كے ایٹمی معاملے كو حل كرنے كے لئےاس راہ كو منصفانہ ترين راہ سمجھتا ہے انہون نے كہا كہ ايران ايك بڑا اور طاقتور ملك ہے اور اپنے ایٹمی معاملے میں منطق وگفتگو كی حمايت كرتا ہے اور اس بات پر يقين ركھتا ہےكہ اگرايران كے ایٹمی معاملے كا پرسكون اور منطقی ماحول میں جائزہ لياجائے تو بہت جلد حل ہوجائے گا ۔
اس ملاقات میں اقوام متحدہ كے سكریٹری جنرل كوفی عنان نے بھی مذاكرات كو ايران كے ایٹمی معاملے كے حل كی بہترين راہ قرارديا اور اميد ظاہركی كہ ايران و يورپ كے درميان جاری مذاكرات میں روزبروز بہتری آئے گی اور یہ معاملہ جلد ازجلد حل ہوجائے گا ۔(20 ستمبر 2006
http://urdu.irib.ir/sep3.htm#56