ايران كے سركاری وفد كا طيارہ روكنے پر تركی سے ايران كا احتجاج

IQNA

ايران كے سركاری وفد كا طيارہ روكنے پر تركی سے ايران كا احتجاج

تركی كی حكومت كی جانب سے ايران كے اعلیٰ رتبہ سركاری وفد كے حامل طيارے كو روكے جانے كی بناپر تہران میں تركی كے سفير كو وزارت خارجہ طلب كركے احتجاج كيا گيا ہے . خارجہ سكریٹری رسول اسلامی نے تركی كے سفير كو انقرہ حكومت كے اس اقدام پر ايرانی حكومت كے احتجاج سے آگاہ كيا ہے. اس طيارے میں ايران كے وزير صنعت بھی موجود تھے .انہوں نے تركی كے سفير سے اس سلسلے میں وضاحت طلب كی ہے ۔قابل ذكر ہے ايرانی طيارے كو استانبول ہوائی اڈے پر كئی گھنٹے روكنے كے بعد ترك حكومت نے اسے تہران كی طرف پرواز كی اجازت دی.