حزب اللہ كی تاريخی فتح پر جشن

IQNA

حزب اللہ كی تاريخی فتح پر جشن

آج لبنان میں جشن فتح منايا جارہا ہے۔اس مناسبت سے دارالحكومت بيروت سميت لبنان كے مختلف علاقوں میں شاندار تقريبات كا انعقاد كيا گيا ہے۔




اطلاعات كے مطابق حزب اللہ كے جنرل سيكرٹری سيد حسن نصراللہ آج تينتيس روزہ جنگ كے بعد پہلی مرتبہ عوامی اجتماع میں حاضر ہوئے۔ اس موقع پر لاكھوں لبنانيوں نے فلك شگاف نعرے لگا كر سيد حسن نصراللہ كا استقبال كيا۔

دوسری جانب شام كی پارليمنٹ كے ايك ركن محمد خالد محمد نجاتی نے لبنان كی اسلامی مزاحمت حزب اللہ كی فتح كے جشن كو تحريك مزاحمت كو لبنانی عوام سے الگ كرنے كی سازش كو ناكام بنانے كا ايك اہم قدم قرارديا ۔

انہوں نے ہمارے نمائندے سے انٹرويو میں لبنان اور علاقے كی سياست پر حزب اللہ كی فتح كے اثرات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ حزب اللہ اسرائيل پر فتح كے بعد لبنان كے عوام میں زيادہ مقبول ہوئی ہے اور یہ بات حزب اللہ كو لبنانی عوام سے الگ كرنے كی سازش كی ناكامی كا ثبوت ہے۔

شام كی پارليمنٹ كے اس ركن نے حزب اللہ كی كاميابی كو صیہونی حكومت پر تمام عرب اور اسلامی اقوام كی فتح قرار ديا ۔

------------------