۔
دارالحكومت تہران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی رحمت اللہ علیہ كے مرقد مطہر پراس مناسبت سے ايك عظيم الشان تقريب منعقد ہوئی۔
اس تقريب كا آغاز كلام پاك كے تلاوت سے ہوا۔
اس تقريب میں ايران كے نائب صدر پرويز داؤدی اور مسلح افواج كے اعلی كمانڈروں اور شہداء كے لواحقين نے شركت كی۔
نائب صدر پرويز داؤدی نے اپنی تقرير میں كہا كہ ہم پرامن طريقے سے رہنا چاہتے ہیں اور اگر كسی نے اپنے توسيع پسندانہ عزائم كے تحت ايران پر حملہ كيا تو اس كو فوری اور منہ توڑ جواب ديا جائے گا۔
ايران كے نائب صدر پرويز داؤدی نے مزيد كہا كہ ہمارے فوجی جوان بہت طاقت ور ہیں اور وہ اپنے دشمن پر حملہ كرنے كی بھرپور صلاحيت ركھتے ہیں ۔
اس تقريب میں فوج ، پاسداران انقلاب، پوليس اور رضاكار فورس بسيج كے مختلف دستوں نے بھی شركت كی اور ملك كے دفاع كےلئے اپنی بھرپور طاقت كا مظاہرہ كيا۔
اس پریڈ میں مختلف قسم كے اسلحوں كی نمائش بھی كی گئی۔
بری فوج ، بحريی اور فضائیہ كے منتخب دستوں نے ملك كے دفاع كے لئے اپنی بھرپور صلاحيتوں كا مظاہرہ كيا اور ہيلی كاپٹروں نے امام خمينی رحمت اللہ علیہ كے حرم اور شہداء كے مزار بہشت زہرا پر پھول برسائے۔
اس تقريب میں پچيس قسم كے راكٹوں كی نمائش كی گئ۔
----------------