نيويارك سے موصولہ رپورٹ كے مطابق انہوں نے امريكی ٹی وی چينل سی بی ايس كے ايك پروگرام میں كہا كہ امريكہ نے گيارہ ستمبر كے حملوں كے بعد دھمكی دی تھی كہ اگر پاكستان نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں امريكہ كا ساتھ نہیں ديا تو اس پر بھی بمباری كی جاسكتی ہے۔
صدر پرويز مشرف نے اپنے انٹرويوں میں كہا كہ یہ دھمكی اس وقت كے امريكی نائب وزير خارجہ رچرڈ آرمٹيج نے دی تھی۔ پرويز مشرف نے كہا كہ مجھے ميرے انٹيلی جنس افسر نے بتايا كہ آرمٹيج نے كہا كہ بمباری كے لئے اور پھتروں كے دور كی طرف لوٹنے كے لئے تيار ہوجاؤ۔ انہوں نے كہا كہ اس سے انہیں تذليل كا احساس ہوا۔
انہوں نے ايك بار پھر اس بات كو دہرايا كہ پاكستان اپنی سرزمين پر دہشت گردی كے خلاف خود كارروائی كرے گا، اور اس مقصد كے لئے غير ملكی فوج كو پاكستان میں داخلے كی اجازت نہیں دی جائيگی۔
واضح رہے كہ دو روز قبل امريكی صدر بش نے كہا تھا كہ اسامہ بن لادن كی اطلاع ملنے پر امريكی فوج پاكستان میں بھی كارروائی كر سكتی ہے۔
-------------------------------