روم: ویٹيكن میں بلند پایہ شخصيات كی طرف سے مسلمان اور یہودی قاﺋدين كی ميزبانی

IQNA

روم: ویٹيكن میں بلند پایہ شخصيات كی طرف سے مسلمان اور یہودی قاﺋدين كی ميزبانی

بين الاقوامی گروپ :ویٹيكن كے ﻣيئر كی طرف سے ویٹيكن كی بلند پایہ شخصيات ،مسلمان اور یہودی قاﺋدين كے مابين روم میں ايك اجلاس منعقد ہوا -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ اور سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق كليساۓ روم كے كارڈينل ،كارڈينل پول پوپرڈ نے اس اجلاس میں كہا كہ اس مسيحی ،یہودی اور مسلمانوں كے باہمی اجلاس كا مقصد مختلف اديان كے مابين گفتگو اور تمام اديان كے پيروكاروں كا احترام ہے –
انہوں نے كہا كہ سولہویں پوپ بينڈيكٹ نے اديان كے مابين گفتگو كے لیے كافی كوششیں كی ہیں اور اسی مناسبت سے انہوں نے دو ہفتے پہلے مسلمانوں یہوديوں اور مسيحی قاﺋدين كےاٹلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اپنا ٫٫پيغام صلح،، بھی بھيجا كارڈينل پول پوپرڈ نے كہا كہ ویٹيكن اور خود پوپ نے مسلمانوں كے جذبا كو ٹھيس پہنچانے پر افسوس كا اظہار كيا ہے -
روم كی مسجد كے امام جماعت نے پوپ كی باتوں پر اعتراض كرتے ہوۓ كہا كہ پوپ كے حالیہ بيان نے ہمیں چند سال پيچھے دھكيل ديا ہے ہم نے اديان كے مابين گفتگو كے لیے بہت زيادہ كوششیں كی تہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ صرف پوپ كا اظہار افسوس كرنا مسلمانوں كے لیے كافی نہیں ہے بلكہ آپ لوگ ثابت كریں كہ آپ صلح پسند ہیں-