دہلی سے موصولہ رپورٹ كے مطابق وزرا كے اين گروپ نے ايك مٹينگ كی ، مٹينگ كے بعد دہلی كی وزير اعلی شيلا ديكشت اور سائنس و ٹيكنالوجی كے مركزی وزير كپل سبل نے بتايا كہ تجارتی يونٹوں كو بند اور منہدم كرنے كی كارروائی كو پچيس ستمبر تك كے لئے روك ديا گيا ہے، انہوں نے كہا كہ پچيس ستمبر كو سپريم كورٹ میں اس مسئلے پر شنوائی ہوگی اس لئے یہ فيصلہ كياگياہے۔
واضح رہے كہ بدھ كے روز دہلی میں تجارتی يونٹوں كو بند اور منہدم كئے جانے كے خلاف زبردست احتجاج كيا گيا تھا اور كچھ علاقوں میں تشدد آميز مظاہرے بھی ہوئے تھے اور ايك علاقے سيلم پور میں ہونے والے تشدد كے واقعے میں چھار افراد ہلاك ہوگئے تھے
-------------------
پاپ نے غلط