العالم ٹی وی چينل كی رپورٹ كے مطابق سيد حسن نصراللہ نے كل لبنان كی تاريخ میں جنوبی بيروت كے نواح میں عديم المثال اجتماع میں مزاحمت كے راستے میں لبنانی قوم كی جانفشانی كی تعريف كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ ، صیہونی حكومت كے ذريعے جو ضرب حزب اللہ كو لگانا چاہتا تھا وہ خود واشنگٹن كی طرف پلٹ گئی ۔
انہوں نے یہ بات بيان كرتے ہوئے كہ لبنان كی فوج اور اسلامی مزاحمت كے كاركن اسرائيل كی جارحيت كے سامنے اپنے ملك كا دفاع كرسكتے ہیں كہا كہ تنتيس دن كی جنگ ايك امريكی جنگ تھی اور مغرب نے لبنان كی خواتين اور بچوں كے لئے نہیں بلكہ اسرائيل كو بچانے كے لئے جنگ ركوائی ۔