ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر ڈاكٹر احمدی نژاد نے نيويارك میں كليسا كے ذمہ داران كے درميان تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ تمام الہی پيغمبر لوگوں كو كمال تك پہنچنے كی راہنمائ كرتے رہے –طول تاريخ میں جتنے بھی افراد نے تعليمات الہی كو عملی جامعہ پہنايا ہے وہ صلح كے مظہر ہیں-
ڈاكٹر احمدی نژاد نے مزيد كہا كہ بغير عدالت كے دنيا میں صلح كو برقرار كرنا ممكن نہیں ہے-
قابل ذكر ہے كہ یہ تقرير كليسا كے ان ذمہ داران كے درميان كی گئ جو اپنے آپ كو صلح كا طرف دار سمجھتے ہیں-