ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق تہران كی نماز جمعہ كے خطيب آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے كہا كہ پوپ كے بيان پر مسلمانوں كے احتجاجی مظاہرں نے ثابت كرديا كہ اسلامی دنيا اپنے دفاع كےلیے تيار ہے-
تہران كی مركزی نماز جمعہ كے خطيب نے پر امن ایٹمی ٹيكنالوجی كے حصول كو ايرانی قوم كا مسلمہ حق قرار ديا اور كہا كہ ہم مسايل كے حل كے لیے مذاكرات پر يقين ركھتے ہیں-ليكن يورينيم كی افزودگی معطل كرنے كی پيشگی شرط كے ساتھ مذاكرات بے معنی ہیں-