ملك میں كوئی بغاوت نہیں ۔ جنرل مشرف

IQNA

ملك میں كوئی بغاوت نہیں ۔ جنرل مشرف

صدر پاكستان جنرل پرويز مشرف نے پاكستان میں بغاوت كی افواہ كی ترديد كی ہے ۔



نيويارك سے موصولہ رپورٹ كے مطابق پرويز مشرف نے كہا كہ ملك میں كوئی بغاوت نہیں ہوئی ہے ۔ٹيكساس میں اپنے چيك اپ كے بعد نيويارك پہنچنے پر انہوں نے پاكستانی صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے اس بات كی طرف اشارہ كيا كہ یہ افواہ ملك میں بجلی كی فراہمی منقطع ہوجانے كے بعد اڑائی گئی اور كہا كہ بغاوت كی باتیں بالكل بے بنياد ہیں ۔پرويز مشرف نے كہا كہ ہمارا ملك وسطی امريكہ كے بغاوت خيز ملكوں كی طرح نہیں ہے بلكہ ايك مستحكم ملك ہے ۔

انہوں نے كہا كہ ملك میں حالات بالكل نارمل ہیں ۔