ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ مھدويت تبليغی سنٹر كے ايك عہدے دار نے كہا كہ تبليغ ايك بہت وسيع اور اہم ميدان ہے جس میں كامياب ہونے كے لیے ماہرين تبليغ سے استفادہ كيا جاۓ –
حجۃ الاسلام جناب محمد رضا تصوری نے كہا كہ ايسے مبلغ كو معاشرے میں جانا چاہیے جس سے لوگ اپنے دينی اور مذہبی سوالوں كا جواب حاصل كرسكیں اور اسے دين و شرع میں اپنا معتمد سمجھیں –
جناب محمد رضا تصوری نے مزيد كہا كہ اس وقت مبلغين كو جديد ترين تبليغی راہوں سے آشنا كرايا جاۓ-