آيت اللہ سبحانی كا پوپ كے نام كھلا خط:آپ نے جہاد كی نفی كركے تمام آسمانی كتابوں كی توہين كی ہے-

IQNA

آيت اللہ سبحانی كا پوپ كے نام كھلا خط:آپ نے جہاد كی نفی كركے تمام آسمانی كتابوں كی توہين كی ہے-

سماجی گروپ :آپ اپنے بيان میں نظر ثانی كریں كہ جہاد فردی اور معاشرتی آزادی كے تحفظ كے لیے ہے نہ كہ دوسروں پر اپنا نظریہ ٹھونسنے كے لیے آپ نے جہاد كی تكذيب كر كے تمام آسمانی كتابوں كی توہين كی ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے حوزہ علمیہ قم كے خبرسنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ جعفر سبحانی نے پوپ بنڈيكٹ كے نام كھلے خط میں اسے اسلام كا گہرا مطالعہ كرنے كی دعوت دی ہے-
خط كا اقتباس
آيت اللہ جعفر سبحانی نے كہا كہ گفتگو احترام متقابل كی بنياد پر ہوسكتی ہے اور پوپ كو متنبہ كيا كہ وہ اپنی سوچ كو اچھے پيراۓ، تعصب اور اہانت سے ہٹ كر بھی بيان كرسكتے تھے اور قلم وبيان كی آزادی كے اصول كو مدنظر ركھتے ہوۓ كوئ آپ پر اعتراض بھی نہ كرتا –ليكن آپ نے ايك توہين آميز خطاب میں دين كے عقلی پہلو كو جو كہ ايك عقايدی مسألہ ہے اور اسے علمی حلقوں میں زير بحث آنا چاہیے تھا –عوام میں بيان كيا ، یہ چيز بلاغت اور فن خطابت كے تقاضوں كے بھی خلاف ہے –
آيت اللہ جعفر سبحانی نے مزيد كہا كہ آپ كی علمی دسترس كا داﺋرہ مسيحی عقايد تك محدود ہے لہذا آپ كو حق حاصل ہے كہ اسی كے بارے اظہار راۓ كریں اور كہیں كہ دين مسيحيت عقلی بنيادوں پر استوار ہے –ليكن كيا اسلام كے متعلق آپ كی معلومات اس قدر ہیں كہ آپ اس كے بارے اظہار راۓ كرسكیں؟آپ كے خطاب سے ظاہر ہوتا ہے كہ آپ اسلامی كتابوں سے آشنا نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے كہ آپ نے اپنی باتوں كی دليل ايك مسيحی بادشاہ ٫٫ ايمانوﺋل دوم٬٬ كے نظريات كو قرار ديا اور یہ واقعا مقام افسوس ہے –
آيت اللہ جعفر سبحانی نے مزيد كہا كہ بادشاہوں اور امراء كا طول تاريخ میں یہ طريقہ كار رہا ہے كہ وہ اپنی شہرت كی خاطر علماء دين سے استفادہ كرتے تھے ليكن یہاں معاملہ بر عكس ہے كہ ايك دينی شخصيت نے اپنی بات ثابت كرنے كےلیے ايك قرون وسطی كے حاكم كے نظريات سے استفادہ كيا اور ايك عظيم امت پر جہالت اور عقلانيت سے دوری كی تہمت لگائ –اس كام سے گويا آپ نے انجيل كی مخالفت كی ہے كيونكہ انجيل میں تو یہ ہے كہ ٫٫كار قيصر بہ قيصر و كار مسيح را بہ مسيح٬٬ يعنی ہر شخص كو اپنی حدود میں رہنا چاہیے اور جس چيز كا علم نہیں ہے اس كے بارے میں اظہار نظر كرنے سے گريز كرنا چاہیے -