مبلغ دين كےلیے مخاطب كی شناخت ضروری ہے -

IQNA

مبلغ دين كےلیے مخاطب كی شناخت ضروری ہے -

سماجی گروپ: مخاطب كی شناخت مبلغ كےلیے ضروری امر ہے اور یہی انكی تبليغ میں كاميابی كا ضامن ہے-
ايك دينی مبلغ حجۃ الاسلام و المسلمين نصر اللہ صالحی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو میں كہا كہ مبلغ كےلیے ضروری ہے كہ وہ اپنے مخاطب كی صحيح شناخت ركھتا ہو –اور مبلغ كو یہ جاننا چاہیے كہ جب مختلف افكار كے لوگوں میں اسے بات كرنا ہو تو كس اسلوب سے استفادہ كرے-
انہوں نے كہا كہ مبلغ معاشرے كے مختلف سن كے افراد اور انكی ضروريات كو صحيح تشخيص دے تاكہ آسانی سے ان كا جواب دے سكے-
اور دوسرا نكتہ جو ايك مبلغ كےلیے انتہائ اہم ہے وہ یہ ہے كہ مبلغ كو چاہیے كہ آيات اور روايات سے مختلف مفيد مطالب كو آمادہ كرے اور معاشرہ كی ضروريات كو سامنے ركھتے ہوۓ بيان كرے نيز مبلغ كی علمی سطح اتنی بلند ہونی چاہیے كہ وہ اپنے سامعين كےلیے منظم اور خاص ہدف كو سامنے ركھ كر بات كرسكے۔