حجۃ الاسلام علی زاد سر نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ مقدس دفاع كی ياد ،ايثار كی ياد ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ جس طرح دشمنوں كی ہميشہ یہ كوشش رہی ہے كہ كلام الہی میں تحريف كریں –اسی طرح ہمارے سپاہيوں كی پاكيزہ فكر كو بھی تبديل كرنا چاہتے ہیں-
لہذا ریڈيو ،ٹيلی ويژن –اخبارات –جراﺋد ،كو چاہیے كہ وہ مقدس دفاع كی ياد منانے میں كوتاہی نہ كریں-
جناب علی زاد نے كہا كہ ہمارے سپاہيوں كے لیے غزوات پيغمبر نمونہ تھے- اس دور میں ضرورت ہے كہ آج كی زبان میں اس نمونہ كا تذكرہ ہوتا رہے تاكہ نئ نسل میں مزيد حوصلہ پيدا ہو-