ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی (ايكنا)كے مطابق قرآن مجيد كی چودہویں بين الاقوامی نماﺋش كی تقريب كے آغاز میں وزير ثقافت جناب صفار ہرندی نے كہا كہ جو لوگ معاشرے كی مشكلات كو حل كرنے كےلیے قدم اٹھانا چاہتے ہیں انہیں قرآن اور تقوی كے سایہ میں گزرنا ہوگا-
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم نے ظاہری شعاﺋر كے احترام كے ساتھ ساتھ باطن قرآن كی ترويج كا عہد كرليا ہے –
جناب صفار ہرندی نے كہا كہ ابھی تك جو قرآن كی خدمت كی گئ ہے اسے نظر انداز نہیں كيا جاسكتا-
ليكن پھر بھی قرآن كے بارے میں ابھی تك بہت كم توجہ دی گئ ہے -
اور آج جو كام ہم نے شروع كيا ہے یہ قرآن كے با عظمت دريا كا ايك قطرہ ہے -