منہ زوری كا زمانہ گذر چكا ہے ۔صدر احمدی نژاد

IQNA

منہ زوری كا زمانہ گذر چكا ہے ۔صدر احمدی نژاد

اسلامی جمہوریۂ ايران كے صدر جناب احمدی نژاد نے عصر حاضر كو فطرت اور قوموں كی بيداری نيز منہ زور طاقتوں كی زورزبردستی كے خاتمے كا زمانہ قرارديا ہے ۔
صدر جناب احمدی نژاد نے حفظ و قرائت قرآن مجيد كے عالمی مقابلوں كی افتتاحیہ تقريب میں كہا كہ شياطين و منحرفين ،حق و عدالت كے علمبرداروں كے سامنے صف آراء ہیں ،انہوں نے كہا كہ آج قومیں یہ قبول نہیں كرنی ہیں كہ بعض ممالك خود كو دنيا كا مالك سمجھیں اور انصاف و معنويت كے برخلاف قدم اٹھائیں ۔

صدر جناب احمدی نژاد نے منہ زور طاقتوں كو نصيحت كی كہ قوموں كے حقوق كا احترام كریں اور ظلم و جارحيت سے باز آجائیں انہوں نے كہا اگر منہ زور طاقتیں اپنی اصلاح نہیں كریں گی تو دنيا كی بيدار قومیں انہیں مٹا دیں گی ۔

صدر جناب احمدی نژاد نے كہاكہ انسان كو ظلم و بے انصافی سے نجات دلانے والا واحد راستہ توحيد اور قرآن كی پيروی كاہے انہوں نے كہا قرآن انسان كو حقيقت عالم سے جوڑديتا ہے اور انحرافات سے محفوظ ركھتا ہے ۔

صدر جناب احمدی نژاد نے اسلام و قرآن كی راہ میں حزب اللہ كے دليرانہ جہاد كو سراہتے ہوئے ،سيد حسن نصراللہ كے نمائندے شيخ علی محمد مسلمانی كو اعزازی سرٹفكیٹ ديا ۔

قابل ذكر ہے كہ گذشتہ شب سے تہران میں حفظ و قرائت قرآن كريم كے تئيسویں عالمی معاملے شروع ہوئے ہیں ان مقابلوں میں 40 ملكوں نے شركت كی ہے ۔