ايران كے پرامن ایٹمی حقوق كے لئے اسلامی ملكوں كی حمايت

IQNA

ايران كے پرامن ایٹمی حقوق كے لئے اسلامی ملكوں كی حمايت

اسلامی كانفرنس تنظيم كے ركن ممالك كے وزرائے خارجہ نے پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی سے استفادے پر مبنی ايران كے مسلم حق كی حمايت كی ہے اور ايران كے ایٹمی پروگرام كے حل كے لئے مذاكرات جاری ركھنے كی تاكيد كی ہے۔
نيويارك سے ہمارے نمائندے كے مطابق اسلامی كانفرنس تنظيم كے وزرائے خارجہ نے نيويارك میں اپنے سالانہ اجلاس میں ايك بيان جاری كركے ايران كے خلاف ڈالے جانے والے دباؤ اوراس دباؤ سے خطے اور خطے سے باہر مرتب ہونے والے منفی اثرات پراپنی تشويش كا اظہار كرتے ہوئے عام تباہی پھيلانے والے ہتھياروں كی مكمل نابودی كا مطالبہ كيا ہے ۔

اسلامی ممالك كے وزرائے خارجہ نے اس بيان میں فلسطين و لبنان كی مقبوضہ سرزمينوں میں صیہونی حكومت كی جانب سے كئے جانے والے مظالم كی بھی شديد مذمت كی ہے ۔