قومی اسمبلی كی ثقافتی كمیٹی كی ركن نے كہا :قاﺋد انقلاب كے بيانات قرآنی معاشرہ كے لیے گرانبہا سرمایہ ہیں۔

IQNA

قومی اسمبلی كی ثقافتی كمیٹی كی ركن نے كہا :قاﺋد انقلاب كے بيانات قرآنی معاشرہ كے لیے گرانبہا سرمایہ ہیں۔

سياسی گروپ: قاﺋد انقلاب اسلامی كی قرآن كے قاريان سے ملاقات كے دوران جاری كیے جانے والے بيانات قرآنی معاشرہ كےلیے گرانبہا سرمایہ ہیں ،لوگوں كو چاہیے كہ اس نشست كے نتاﺋج كو اپنے لیے نمونہ عمل قرار دیں-

قومی اسمبلی كے ثقافتی سيكشن كی ركن محترمہ لالہ افتخاری نے قاريان قرآن كی قاﺋد انقلاب سے ملاقات كے حوالے سے كہا كہ یہ ملاقات بہت ہی اہم اور با اہميت تھی اور اس كے نتاﺋج سے ہم قرآنی اور حكومت كے مختلف شعبوں میں استفادہ كرسكتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ قاﺋد انقلاب اسلامی كا دوسرے خطباء كے بيانات سے تقابل نہیں كيا جاسكتا كيونكہ اس ملاقات میں دين اور حكومت كے مختلف شعبوں میں راہنمائ اور معلومات فراہم كرنے كا عنصر نہايت واضح ہے –