ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اور ریڈيو تہران كےمطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی نے آٹھ سالہ دفاع مقدس كے دوران شہدا اور جانبازوں كی قدردانی كے دن كی مناسبت سے ايك پيغام میں فرمايا كہ بڑی طاقتوں كی حمايت يافتہ صدام كی خائن حكومت كے مقابلے میں ايران كی عظيم قوم كی جدوجہد اسلام اور اسلامی جمہوریہ كا غيرت مندانہ دفاع تھا جس نے اسلام اور امت اسلامیہ كو سر بلند و سرافراز كر ديا۔
قائد انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ شہيدوں كی فداكاری نے قومی خود مختاری كے انقلاب اور جغرافيائی حدود كی حفاظت كی اور ايران كو امن و سلامتی كا تحفہ ديا، مزيد فرمايا كہ شہيد درخشاں ستارے ہیں جو سب كو راستہ دكھا رہے ہی