ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كے مطابق آيت اللہ جنتی نے بہار قرآن كی مبارك باد ديتے ہوۓ كہا كہ آج ہر ايك كو جاننا چاہیے كہ آٹھ سالہ مقدس دفاع كيوں اور كس كے مقابلے میں ہوا تھا-
خطيب جمعہ تہران نے كہا كہ امام خمينی نے فرمايا تھا كہ دشمن كا مقصد ايران نہیں تھا بلكہ وہ اسلام ،عزت ،شرافت اور ايران كے مسلمانوں كو جڑ سے ختم كرنا چاہتا تھا-
انہوں نے مزيد كہا كہ انقلاب سے پہلے جب بھی ايران پر حملہ ہوتا تھا تو دشمن ہمارے ملك كی كچھ زمينوں پر قابض ہوجاتا تھا ليكن آٹھ سالہ مقدس دفاع میں حملہ آور ايران كی چپہ بھر زمين پر بھی قبضہ نہ كرسكے-