IQNA

صدر احمدی نژاد
صدر مملكت جناب محمود احمدی نژاد نے كہا ہے كہ ہر اسلامی ملك كی ترقی ساری اسلامی دنيا كی ترقی ہے ۔
جناب محمود احمدی نژاد نے تہران میں عمان كے سفير سے الوداعی ملاقات میں مزيد كہا ہے كہ اسلامی ممالك كی صلاحيتوں كے پيش نظر ان ممالك كی موجودہ صورتحال مسلمان قوموں كے شايان شان نہیں ہے اور اتحاد كے ذريعے عالم اسلام كی عزت كا احياء كيا جانا چاہئے ۔

صدر مملكت نے مزيد كہا كہ اسلام كے دشمن اسلامی ممالك كے اتحاد سے خوفزدہ ہیں اور اس وجہ سے وہ ان ممالك كے درميان تفرقہ پھيلانے اور ان كے باہمی تعلقات بگاڑنے كے لئے كوشاں ہیں ۔(2 اكتوبر 2006)

http://urdu.irib.ir/oct1.htm#2