ايران افہام و تفہيم كے ساتھ اور غير مشروط مذاكرات كے ذريعے مسئلے كا حل چاہتا ہے ۔وزارت خارجہ كے ترجمان

IQNA

محمد علی حسينی

ايران افہام و تفہيم كے ساتھ اور غير مشروط مذاكرات كے ذريعے مسئلے كا حل چاہتا ہے ۔وزارت خارجہ كے ترجمان

اسلامی جمہوریۂ ايران كی وزارت خارجہ كے ترجمان جناب محمد علی حسينی نے كہا ہے ايران نيك نيتی كے ساتھ اور افہام تفہيم كے ماحول میں ایٹمی معاملے كو غير مشروط مذاكرات كے ذريعے حل كرنے كا پختہ ارادہ ركھتا ہے
۔جناب محمد علی حسينی نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كے ساتھ مذاكرات كرنے والے بعض فريقوں كی جانب سے غير منطقی ہتھكنڈوں كا استعمال ، ایٹمی معاملے كو طاقت كے استعمال كے راستے پر ڈالنا اور ڈیڈلائن معين كرنے جيسے الفاظ استعمال كرنا غلط روش اور موجودہ طريقہ كار كے خلاف ہے ۔

وزارت خارجہ كے ترجمان نے ايران كی جانب سے يورينئم كی افزودگی معطل كئے جانے اور مذاكرات كی شرائط پر مبنی بعض ذرائع ابلاغ كی رپورٹوں كے بارے میں كہا كہ اس قسم كی رپورٹیں صرف قياس آرائياں ہیں اور ايران نے اپنا موقف واضح طور پر بيان كيا ہے ۔(2 اكتوبر 2006)

http://urdu.irib.ir/oct1.htm#3