شام كی سركاری نيوز ايجنسی سانا كی رپورٹ كے مطابق بشاراسد نے اسپين كے اخبار ال پائس كو انٹرويو میں اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ ايرانی حكام نے واضح طور پر كہا ہےكہ ايران كا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد كے لئے ہے ، كہا كہ اس بارے میں بعض عرب ممالك كی تشويش بے بنياد ہے ۔
انہوں نے پرامن مقاصد كے لئے ایٹمی ٹيكنالوجی كے حصول كو بين الاقوامی قوانين كے مطابق ايران سميت تمام ملكوں كا فطری حق قرارديا اور كہا كہ ايران كی سائنسی اور ایٹمی ترقی باعث تشويش نہیں ہے بلكہ اسرائيل كے مہلك ہتھيار خطرے اور تشويش كا باعث ہیں ۔
انہوں نے علاقے كو مہلك ہتھياروں سے پاك بنانے پر زورديا ۔(2 اكتوبر 2006)
http://urdu.irib.ir/oct1.htm#3