رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آيت اللہ يثربی كے انتقال پر تعزيت پيش كی ہے

IQNA

حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آيت اللہ يثربی كے انتقال پر تعزيت پيش كی ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آيت اللہ سيد مہدی يثربی كے انتقال پر تعزيت پيش كی ہے
مہر خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آيت اللہ سيد مہدی يثربی كے انتقال پر ان كے خاندان اور كاشان كے عوام كوتعزيت پيش كی ہے رہبر معظم نے مرحوم كی اسلامی اور عوامی خدمات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مرحوم آيت اللہ سيد مہدی يثربی خدمت گذار علماء میں سے تھے جنھوں نے انقلاب سے قبل اور انقلاب اور دفاع مقدس كے دوران گرانقدر خدمات انجام دیں خداوندمتعال انكی روح كو شاد فرمائے اور ان پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے