ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قرآن كريم كی چودہویں عالمی نمايشگاہ میں ٫٫خواتين سيكشن ٬٬ كیے رومز كی انچارج ٫٫پروين امير آبادی٬٬ نے خبر دی ہے كہ قراﺋت نماز كی اصلاح ،مشاورت اور قراﺋت قرآن وحفظ قرآن كا امتحان اور) قرآن اور منزلت عورت )كے موضوع پر تحريری مقابلہ نمايشگاہ كے اختتام تك اس سيكشن كے روزانہ شیڈول میں سے ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ خواتين سيكشن تہران كے ممتاز اور برتر قرآنی شخصيات كے بارے میں پمفلٹ شايع كرنے كے ذريعے ان شخصيات كے تعارف كے علاوہ ،اس سيكشن میں ان كے مفيد مشوروں سے استفادہ كا ارادہ ركھتا ہے –
خواتين سيكشن كے رومز كی سربراہ نے بتايا كہ سيد علی كمال دزفولی كی كتاب ٫٫ قرآن اور منزلت عورت ٬٬سے تحريری مقابلہ منعقد كرنے كا مقصد آيات اور روايات میں عورت كی شخصيت كا جاﺋزہ لينا اور قرآن كريم میں خاتون كے مقام كو بيان كرنا ہے –یہ مقابلہ ماہ رمضان كی چوبيسویں تاريخ كو خواتين سيكشن میں منعقد ہوگا-