پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی كا استعمال ايران كا حق ہے ۔خليج فارس تعاون كونسل

IQNA

عبدالرحمن العطیہ

پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی كا استعمال ايران كا حق ہے ۔خليج فارس تعاون كونسل

خليج فارس تعاون كونسل كے سكریٹری جنرل عبدالرحمن العطیہ نے كہا ہے كہ پرامن ایٹمی ٹيكنالوجی كا استعمال ايران كا مسلّمہ حق ہے
۔عبدالرحمن العطیہ نے قاہرہ میں اپنے ايك بيان میں كہا پرامن مقاصد كے لئے اور آئی اےای اے كی نگرانی میں ایٹمی ٹيكنالوجی كا استعمال اسلامی جمہوریۂ ايران كا قانونی ، شرعی حق ہے ۔العطیہ نے كہا كہ خليج فارس تعاون كونسل ايران كی پرامن ایٹمی سرگرميوں كے معاملات كو سفارتی طريقوں سے حل كئے جانے پر زور ديتی ہے ۔عبدالرحمن العطیہ نے اسی طرح مشرق وسطی كو عام تباہی پھيلانے والے اور ایٹمی ہتھياروں سے پاك علاقہ قرارديئے جانے كا مطالبہ كيااور كہا صیہونی حكومت كے اسلحہ كے گوداموں كو اس قاعدے سے مستثنیٰ نہیں ہونا چاہئے ۔صیہونی حكومت كے پاس سينكڑوں ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں اور وہ اين پی ٹی معاہدے میں شامل ہونے سے انكار بھی كرتی ہے ۔(4 اكتوبر 2006)
http://urdu.irib.ir/oct1.htm#17