۔محمد سعيدی نے كہا كہ ايران كی ایٹمی سرگرميوں كے بارے میں تشويش كو دور كرنے كا طريقہ يورينيم كی افزودگی كو معطل كردينا نہیں ہے بلكہ ہماری تجويز یہ ہےكہ فرانس ، يوروديف اور آروا كمپنيوں كے ساتھ ايران میں افزودہ يورينيم كی پيداوار كے لئے ايك كنسورشيم تشكيل دے تا كہ وہ نزديك سے ہماری ایٹمی سرگرميوں پر نظر ركھ سكیں ۔ايران كی ایٹمی توانائی كے ادارے كے سنيئر عہديدار محمد سعيدی نے گذشتہ روز ریڈيو فرانس سے گفتگو كرتے ہوئے تجويز پيش كی تھی كہ فرانس ايران كی سرزمين میں افزودہ يورينيم كی پيداوار كے لئے ايك كنسورشيم قائم كرے ،يورپی يونين كی خارجہ پاليسی كے شعبے كے سربراہ خاوير سولانا نے كہا ہے ايران كی یہ تجويز اچھی ہے جس پر مزيد غور كرنے كی ضرورت ہے ۔(4 اكتوبر 2006)
http://urdu.irib.ir/oct1.htm#23