صیہونی فوجيوں كی جارحيت میں ايك فلسطينی شہيد

IQNA

صیہونی فوجيوں كی جارحيت میں ايك فلسطينی شہيد

صیہونی فوج كے خصوصی دستے نے آج غرب اردن میں حماس كے ايك مقامی كمانڈر كوشہيد كرديا
فلسطين كے اخباری ذريعوں نے بتايا ہے كہ غرب اردن كے شہر قلقيليا میں متعين صیہونی فوج كے خصوصی دستے نے تحريك حماس كے فوجی بازوكے مقامی كمانڈر محمد فائق خضر عودہ كو شہيد كرديا ۔صیہونی فوج كے جنگی طياروں نے گذشتہ روز بھی غزہ كے علاقے خان يونس پر حملہ كركے ايك فلسطينی جوان كو شہيد كرديا تھا۔ دوسری طرف صیہونی فوجيوں نے نابلس ، رام اللہ ۔ قلقيليا ، الخليل ،حلحول اور مشرقی بيت المقدس میں العيزریہ اور ابوديس علاقوں میں حملہ كركے متعدد فلسطينيوں كواغواء كرليا ۔(4 اكتوبر 2006)



http://urdu.irib.ir/oct1.htm#23