ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ اور ریڈيو تہران كے مطابق تہران كی مركزی نماز جمعہ كے خطيب آيت اللہ امامی كاشانی نے آج اپنے خطبوں میں كہا كہ مغرب والے مشرق اور اسلامی دنيا كو جديد ٹكنالوجی سے محروم كرنے كے لئے پرامن ایٹمی ٹكنالوجی سميت سائنس اور جديد ٹكنالوجی كے ميدان میں ايرانی كارناموں كو ایٹمی ہتھيار بنانے كی كوشش كا نام ديتے ہیں اور اس كی مخالفت كرتے ہیں ۔
آيت اللہ امامی كاشانی نے كہا كہ اسلامی دنيا كے خلاف مغربی دنيا كی منصوبہ بندی نئی بات نہیں ہے بلكہ مغرب نے ہميشہ اسلام كو نقصان پہنچانے كی كوشش كی ہے۔
تہران كی مركزی نماز جمعہ كے خطيب نے اس بات كی ياددہانی كرائی كہ سن دس سو پچانوے میں اس زمانے كے پوپ نے اشتيال انگيز بيان كے ذريعے عيسائيوں كو مسلمانوں كے خلاف ورغلايا جس كے نتيجے میں دو صديوں كے دوران مسلمانوں كے خلاف آٹھ بڑی جنگیں لڑئی گئیں ۔
انہوں نے كہا كہ آج بھی ہم ديكھ رہے ہیں كہ ايك بار پھر سامراجی سياستدانوں كی بات پوپ كی زبان پر جاری ہوئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ سن دس سو پچانوے میں یہ روش كارگر ہوگئی تھی مگر اب دنيا والوں كی بيداری كے باعث بے اثر ہے اور خود عيسائيت كے نقصان میں ہے۔