رحيم پور ازغدی :امام خمينی كا پيغام –عظمت –عزت –جہاد اور شجاعت سے سرشار تھا-

IQNA

رحيم پور ازغدی :امام خمينی كا پيغام –عظمت –عزت –جہاد اور شجاعت سے سرشار تھا-

سياسی گروپ: امام خمينی رہ كا پيغام، عظمت ،عزت،جہاد اور شجاعت سے لبريز تھا- پيغام كا ظاہر صلح كی قبوليت اور باطن میں جہاد كو جاری ركھنا تھا در حقيقت صلح كے بعد ہمارا اصلی جہاد شروع ہوا ہے-

ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق جناب ڈاكٹر حسن رحيم پور ازغدی نے تہران میں نماز جمعہ كے خطبہ سے پہلے امام حسن ۜ كی صلح كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ امام حسن ۜ نے صلح كو قبول كرنے كے بعد فرمايا: كہ اگر میں صلح نامہ پر دستخط نہ كرتا تو حزب مخالف فاتح كی حيثيت سے سامنے آتی-
جناب رحيم پور ازغدی نے كہا كہ ہماری صلح بھی چند جہتوں سے صلح امام حسنۜ اور چند جہتوں سے صلح پيغمبر ۖ سے مشابہ ہے-
ازغدی نے كہا كہ امام خمينی (رہ) كے پيغام میں كہاں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے كہ ہم نے جنگ اور دفاع كرنے میں غلطی كی ہے –بلكہ امام خمينی ؔ(رہ)بارہا یہ اعلان كرتے رہے كہ ہم اپنی جنگ میں ايك لمحے كےلیے بھی پيشيمان نہیں ہیں -