آيت اللہ صافی :سماج سے بے پردگی كو ختم كيا جاۓ-

IQNA

آيت اللہ صافی :سماج سے بے پردگی كو ختم كيا جاۓ-

سياسی گروپ: آيت اللہ صافی گلپايگانی نے كہا كہ معاشرے میں بے پردگی اور عورت و مرد كا ايك ساتھ رہنا جيسی بڑھتی ہوئ براﺋيوں كو روكا جاۓ-

اسی طرح اخبار اور ٹيلی ويژن كے سربراہوں سے كہا كہ اخلاق كی رعايت كرتے ہوۓ سماج میں پھيلتی ہوئ براﺋيوں كا مقابلہ كریں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قم پوليس كے انچارج كی ملاقات كے دوران آيت اللہ صافی نے كہا كہ مسلمانوں كی خدمت كرنا راہ خدا میں جہاد ہے اور قربۃ الی اللہ ان كی حفاظت كا انتظام كرنا بھی ايك بڑی عبادت ہے –
انہوں نے مولاۓ كاﺋناتۜ كی ايك حديث كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ بہت سے نيك اعمال اور راہ خدا میں جہاد كی امربہ معروف و نھی عن المنكر سے وہی نسبت ہے جو قطرہ كو سمندر سے ہے –