IQNA

سياسی گروپ :امريكہ كے ايك سو بيس شہروں میں ہزاروں افراد نے جارج ڈبليو بش كی جنگ پسندانہ پاليسيوں كے خلاف مظاہرے كئے ہیں ۔



ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ اورریڈيو تہران كی اطلاعات كے مطابق نيويارك میں اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے مظاہرہ كرنے والوں نے ہاتھوں میں بينرز اور پلے كارڈز اٹھا ركھے تھے جن پر لكھا ہوا تھا۔بش كو باہر كرو ، جنگ كو ختم كرو اور گيارہ ستمبر سے ہاتھ كھينچ لو ۔ مظاہرين نے امريكی فوجيوں كو واپس بلانے كا بھی مطالبہ كيا۔

امريكہ كے ديگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں بھی مظاہرين نے كہا كہ امريكی عوام كی خواہش كے برخلاف جارج ڈبليو بش جنگ پسندی اور دہشت گردی كو پوری دنيا میں پھيلانے كی كوشش كررہے ہیں انہیں جلد از جلد ہٹا ديا جائے ۔