نيوزی لينڈ :امريكہ عراق میں عدم استحكام كا ذمہ دار ہے ۔

IQNA

نيوزی لينڈ :امريكہ عراق میں عدم استحكام كا ذمہ دار ہے ۔

نيوزی لينڈ كے وزير دفاع فيل گاف نے امريكہ كو عراق میں عدم استحكام كا ذمہ دار قرارديتے ہوئے كہا ہےكہ امريكہ عراق میں دہشت گردوں كے مضبوط ہونے كا باعث بنا ہے ۔

نيوزی لينڈ كے وزير دفاع نے كہا كہ عراق میں جمہوريت كے قيام كا امكان پہلے سے زيادہ بعيد نظر آتا ہے كيونكہ عراق پر امريكہ اور اس كے حاميوں كے حملے كے بعد دہشت گردوں كی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

نيوزی لينڈ كی وزير اعظم ہيلن كلارك نے بھی كچھ عرصہ قبل عراق كو دہشت گردوں كے لئے محفوظ مقام قرارديا تھا ۔

ويلنگٹن میں امريكہ كے سفارت خانے نے نيوزی لينڈ كے وزير دفاع كے بيان كے جواب میں كہا ہے كہ جارج بش نے خود كو طويل جنگ كے لئے تيار كياہے جو ان كی صدارتی مدت سے زيادہ طويل ہوگی ۔