اسلامی جمہوریۂ ايران كی پارلمنٹ كی قومی سلامتی اور خارجہ امور كے كميشن كے ركن رشيد جلالی نے كہا ہے كہ ايران كی ایٹمی سرگرمياں پرامن مقاصد كے دائرے سے خارج نہیں ہیں اور یہ مسئلہ مكمل طور پر ثابت ہوچكا ہے ۔جناب رشيد جلالی نے مزيد كہا ہے كہ ملت ايران كو اپنی خود مختاری كے تحفظ كے لئے يقينی طور پر ایٹمی توانائی تك رسائی حاصل كرنا ہےاس لئے وہ اس سے دستبردار نہیں ہوگی ۔