نماز عيد الفطر منعقد كرنے والی كمیٹی كا اجلاس:

IQNA

نماز عيد الفطر منعقد كرنے والی كمیٹی كا اجلاس:

سماجی گروپ:آج صبح تہران كے عظيم مصلی امام خمينی (رہ) میں اس شہر كے ﻣﻴﺋر كی موجودگی میں نماز عيد الفطر كمیٹی كا اجلاس ہوا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس آج صبح ساڑھے پانچ بجے اس مسجد مصلی كے اصلی ہال میں شروع ہوا-اس اجلاس میں تہران كے ﻣﻴﺋر ڈاكٹر محمد باقر قاليباف ،انكے ناﺋب انجنير عيديان اور نماز عيد منعقد كرنے والی كمیٹی كے اركان شامل تھے-
اس اجلاس میں ڈاكٹر قاليباف نے كمیٹی كے اركان ،اور تمام مربوطہ اداروں سے رپورٹ طلب كی –تمام افراد كی رپورٹ كے بعد نماز عيد كو بہترين انداز میں منعقد كرنے پر تبادلہ خيال ہوا-احتمال ہے كہ اس سال نماز عيد الفطر میں شركاء كی تعداد ۸ لاكھ سے ۱۲ لاكھ افراد تك رہے گی-