ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تہران كی ميونسپل كمیٹی كے شعبہ سماج و ثقافت كے انچارج جناب آقای احمد نوريان نے تہران كے علاقہ ۱۹ میں واقع جابری مسجد میں قرآنی محفلوں كو مزيد پر رونق كرنے كے حوالے سے ہونے والے پہلے پروگرام میں خطاب كرتے ہوۓ كہا:بچوں اور جوانوں كا قرآن سے مربوط رہنا ہی ہمارے انقلابی وجود كی بقا كی ضمانت فراہم كرتا ہے –لہذا ہمیں اميد ہے كہ تہران كی ميونسپل كمیٹی كے سربراہ ،علماء كرام اور قرآن كے اساتذہ ذوالاحترام كے تعاون سے اس فرصت سے بہترين استفادہ كرتے ہوۓ لوگوں كو قرآن سے مربوط كرنے كےلیے كوئ كسر نہیں اٹھا ركھیں گے-
جناب احمد نوريان نے مزيد كہا :ميونپسل كمیٹی كے سربراہ اپنی ذمہ داری سمھجتے ہیں كہ قرآنی ثقافت كی ترقی كے علاوہ اس كو عام كرنے كےلیے تمام تواناﺋيوں كو بروكار لاتے ہوۓ سر توڑ اور بھرپور كوشش كریں گے-