ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تہران كے ﻣﻴﺋر ڈاكٹر محمد باقر قاليباف نے عام رضا كار فورسز اور خصوصا آٹھ سالہ مقدس دفاع كی (ميونسپل كمیٹی كے رضاكاروں) كو خطاب كرتے ہوۓ كہا: ملك كے رضا كاروں ملكر حكومت اور عوام كے درميان پل كا كردار ادا كرنا چاہیے اس لیے كہ عوام انہیں اپنا نمايندہ سمجھتی ہے-
انہوں نے كہا : آٹھ سالہ جنگ میں ہماری كاميابی كا راز رضاكار جوانوں كا جہاد ہے –
ڈاكٹر قاليباف نے كہا: اگر ہم رضا كار فورس كو باقی ركھنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے ہم اسے قانونی شكل دیں اور لوگوں كو بھی اس فورس كی حقيقت سے آشنا كریں –تہران كے ﻣﻴﺋر نے كہا: افسوس كہ رضا كاروں كا صحيح تعارف نہ ہونے كی وجہ سے بہت سے لوگ خاص كر نوجوان نسل رضا كاروں كی صحيح شناخت نہیں ركھتی-