ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كےمطابق ڈنمارك ٹيلی ويژن چينل سے پيغمبر اسلام ۖ كی شان میں گستاخی كرنے پر اساتذہ كونسل نے اپنے غم و غصہ كا اظہار كرتے ہوۓ كہا: عالمی صیہونی طاقتیں اسلام كے مقابلے پر شكست كھانے كے بعد وہ اپنے شيطانی پروگراموں كی نشر واشاعت كے ذريعہ اسلام كی عظمت كو كم كرنا چاہتے ہیں –جبكہ يريدون ان يطﻔﺋوا نور اللہ بافواھھم و اللہ متم نورہ و لو كرہ المشركون-اساتذہ كونسل نے ڈنمارك ٹيلی ويژن كی اس غير اخلاقی حركت كی شديد مذمت كرتے ہوۓ كہا ہے كہ یہ در حقيقت دوسری صليبی جنگ كی تياری ہے –