خادمين قرآن كے اعزاز میں منعقدہ تقريب سے احمدی نژاد كا خطاب: عظيم قرآنی ثقافت كی ترويج كےلیے سب كوملكر كام كرنا ہوگا

IQNA

ڈاكٹر احمدی نژاد:

خادمين قرآن كے اعزاز میں منعقدہ تقريب سے احمدی نژاد كا خطاب: عظيم قرآنی ثقافت كی ترويج كےلیے سب كوملكر كام كرنا ہوگا

سياسی گروپ: قرآن ہمارا بہترين رہنما ہے اور ہم سب كو چاہیے كہ عظيم قرآنی ثقافت كی ترويج كے لیے بھر پور كوشش كریں –
-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق احمدی نژاد نے چودہویں عالمی قران نماﺋشگاہ میں دنيا كے مختلف ممالك سے ۲۷ خادمين اور متحرك قرآنی شخصيات كے اعزاز میں منعقدہ تقريب سے خطاب كيا- اس تقريب میں قاﺋد انقلاب اسلامی كے دفتر كے انچارج حجۃ الاسلام و المسلمين محمدی گلپاﺋيگانی ،اسلامی ثقافت اور مذھبی امور كے وزير محمد حسين ہرندی ،شريك ہوۓ احمدی نژادنے امام حسن كی ولادت باسعادت كے موقع پر مبارك باد پيش كرنے اور قرآن كی ترويج كرنے والوں كے كارناموں كو سراہتے ہوۓ كہا: ہمارے پاس قرآن اور عترت كے علاوہ كچھ نہیں اور قرآن كا وہ واحد راستہ ہے جس پر عمل كركے گمراہی وضلالت سےنجات حاصل كرسكتے ہیں –اور اس راہ پر چلنے كےلیے ہم ايك امام اور كامل انسان كے محتاج ہیں-ہم سب كو چاہیے كہ اس عظيم قرآنی تہذيب كو عام كرنے كےلیے كوشاں رہیں-
انہوں نے قرآنی نماﺋشگاہ كے انعقاد كو قرآنی معارف ،قوانين اور زندگی كے زرين اصولوں كو سمجھ كر عام كرنے كے لیے سنگ ميل قرار ديا-
ايرانی صدر نے كہا: خدا نے انسان كو خلق كيا تاكہ زمين پر اس كی نيابت كرے اور اس مقصد كی تكميل كے لیے اس نے انبيا اور قرآن كو انسانيت كا راہنما بنا كر بھيجا تاكہ انسان امام كے نقش قدم پر چل كر جو كہ صراط مستقيم ہے زمين پر خليفہ الہی كی منزل تك پہنچ سكے-
انہوں نے كہا :میں خدا كا شكر ادا كرتا ہوں كہ ہماری قوم موحد اور قرآن و ولايت كی عاشق ہے-
احمدی نژاد نے كہا: سابقہ حكومتوں نے بھی قرآن كے حوالے سے جو بہترين كام كيا ہے وہ قرآنی نماﺋشگاہ كا انعقاد تھا- انہوں نے كہااگرچہ ہم تفہيم قرآن كے پہلے زينہ پر ہیں ليكن قرآنی معاشرہ كے متحقق ہونے اور تعليم قرآن كے عام ہونے سے قرآنی زندگی كو عملی جامہ پہنانے میں اہم قدم ہوگا-
آخر میں انہوں نے كہا:میں قرآن كی بابت متحرك افراد كا تہہ دل سے مشكور ہوں اور قرآن كے بارے گفتگو كرنے كےلیے انسان كو اھل قرآن ہونا چاہیے اور اس راہ میں ہمیں زيادہ سے زيادہ امام عصر ۜ كے مقام اور انكی ولايت پر توجہ دينا چاہیے اور قرآنی معاشرہ تك رسائی كےلیے تفہيم قرآن كی توفيق طلب كرنا چاہیے-
اس تقريب میں تيرھویں قرآنی دورانیہ میں ھﺋيت منصفہ كے نماﺋندہ كريم دولتی نے صدر كے خطاب سے پہلے ھﺋيت منصفہ كا بيان پڑھا اور انہی مراسم میں ايران اور دنيا كے دوسرے ممالك سے خادمين اور متحركين قرآن كی حوصلہ افزائی كے لیے انہیں نماﺋشگاہ كی طرف سے لوح قدر دانی پيش كی گئی ان افراد كے اسما یہ ہیں-
آيت اللہ علی مشكينی ،آيت اللہ محمد واعظ زادہ خراسانی ،سيد ھادی محدث،سيد محسن مير باقری،حجۃ الاسلام محمد باقر سعيدی روشن،مجيد معارف،مسعود وكيل،حسين مصدق زادہ،سيد حسين مرعشی ،حجۃ الاسلام حسين اسكندری ،حجۃ الاسلام متوسل ،عباس امام جمعہ رجبعلی رستمی آغوينی ،بنی ہاشم ،بہروز ياريگل ،فرج اللہ سلحشور ،حجۃ الاسلام محمد حسن راستگو ،سيد رضا بن رضی ،محمد حسين سعيديان ،حجۃ الاسلام الہی زادہ ،محمد مہدی محموديان، خانم ماﺋدہ اديب زادہ ،احمد ابوالقاسمی ،محمد جاسبی ،نادر،بہروز اور منصور لقمانيان -