ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ اسلامی جمہوریہ ايران كے ترجمان جناب ڈاكٹر غلام حسين الھام نے كہا كہ ڈنمارك كے ٹی وی چينل سے بار بار اسلام كی اھانت كی جا رہی ہے اور ابھی تك اس ملك كے عہدے داروں نے مسلمانوں سے معافی بھی نہیں مانگی-
انہوں نے كہا كہ حال ہی میں دوبارہ كی گئی اھانت پر حكومت ايران نے اپنے موقف كا اعلان كرديا ہے اور وزارت خارجہ نے بھی عنقريب اپنی ذمہ داريوں پر عمل كرنے كا فيصلہ كرليا ہے –
حكومت اسلامی كے ترجمان نے كہا كہ پيغمبر اسلامۖ كی شخصيت كو تمام اديان میں جامع اور نماياں حيثيت حاصل ہے –