قاﺋد انقلاب اسلامی :نظام اسلامی كی طاقت اسلامی اصولوں كی مرھون منت ہے-

IQNA

حضرت آيت اللہ خامنہ ای :

قاﺋد انقلاب اسلامی :نظام اسلامی كی طاقت اسلامی اصولوں كی مرھون منت ہے-

سياسی گروپ: نظام اسلامی كی قدرت اصول اسلام سے وابستگی اور قوم پر اعتماد كی وجہ سے ہے –اور یہ اقتدار علاقے كے كسی بھی ملك كے لیے خطرہ نہیں ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق :قاﺋد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے حكومت كے اعلی عہدے داروں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا: ماہ رمضان انسان كی ترقی كی بہار ہے –اور انسان كی كاميابی كا راز اتحاد اور استقامت میں مضمر ہے-
انہوں نے تمام عہدے داروں ،سياسی گروپوں اور پوری قوم سے مجلس خبرگان كے انتخابات میں شركت كرنے كو كہا ہے –
قاﺋد انقلاب نے كہا:دنيا كی طاغوتی حكومتیں اس نظام كے مقابلے میں جو پيغمبروں كے تاريخی پيغام كے آﺋينے میں قوموں كو سعادت كی طرف لے جانے پر كوشاں ہے –لشكر كشی كرتی ہیں-
ليكن ان ۲۷ سالوں میں،مقدس دفاع اور دوسرے ميدانوں میں یہ بات ثابت ہوچكی ہے كہ اتحاد،ايمان اور استقامت ملت ايران كو ہميشہ كاميابی عطا كرتا رہے گا-
انہوں نے مزيد كہا : آج نظام اسلامی اپنے راستے كوتدبير ،بصيرت،شجاعت اور با ايمان قوم پر تكیہ كرتے ہوۓ طے كررہا ہے اور صحيح ٹيكنيك كے ذريعے جو آج كے زمانے سے سازگار ہے اپنے مقاصد كو حاصل كر رہا ہے-
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر جناب ڈاكٹر احمدی نژاد نے اپنی حكومت كی ايك سالہ كاركردگی كو بھی پيش كيا-