حوزہ علمیہ قم كے سربراہ آيت اللہ حسينی بوشہری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا :ڈنمارك كے ٹيلی ويژن سے پيغمبر اسلامۖ كی توہين اور اسی طرح جرمن میں تمباكو كے اسٹور كو مساجد كی شكل میں پيش كرنا روز بروز بلند سے بلند تر ہونے والے پرچم اسلام كو سرنگوں كرنے كی گھناٶنی سازش ہے –آيت اللہ حسينی بوشہری نے مزيد كہا:يورپی دنيا میں مسلمانوں كی سربلندی كو ديكھ كر دشمنان اسلام ،اسلام كے مقابلے كے لیے كھڑے ہوگۓ ہیں-
مگر وہ یہ بات اچھی طرح جان لیں كہ وہ اسلام كے مقابلے میں ہميشہ كی طرح ناكام ہوكر رہیں گے-