ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپاﺋيگانی نے امام حسين ۜ كے حرم مطہر كی ضريح كی تعمير كرنے والی كمیٹی سے كہا : آﺋمہ معصومين كے مرقد مطہر پر رونما ہونے والے حوادث نے ہمارے دلوں كو مجروح كيا ہے –لہذا مقامات مقدسہ كی تكريم اور انہیں اچھے طريقے سے تعمير شيعوں كے زخم كا مرھم ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ شہر قم آشيانہ آل محمدۖ ہے اور اھل قم كی طرف سے ضريح مطہر امام حسينۜ كی تعمير ان كی دوسری بڑی فضيلت ہے-
آيت اللہ گلپاﺋيگانی نے ضريح مبارك سيد الشھداء كی تعمير كے لیے ۳۰ ملين ريال كا ھدیہ ديا-