ادارہ روابط و ثقافت اسلامی كے عالمی تبليغی امور كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين جناب حميد محمدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا:اسلامی مقدسات كی بے حرمتی امريكہ اور اسراﺋيل كے باقاعدہ منصوبوں كے تحت كی جا رہی ہے –
جناب حميد محمدی نے كہا: يورپی ممالك صہيونی لابی كے اشاروں پر چل رہے ہیں جس پر بہترين شاہد پوپ كا اسلام پر حملہ ،پيغمبر اسلامۖ كی شان میں گستاخی اور گذشتہ ماہ جرج بوش اور شيراك كی تقرير ہے-
حجۃ الاسلام والمسلمين جناب حميد محمدی نے مزيد كہا:اسلامی ممالك كو چاہیے كہ سب مل كر اسلامی مقدسات كی توہين اور آۓ دن ہونے والی بے حرمتی كے راستوں كو بند كرنے كےلیے اقوام متحدہ میں قرارداد پاس كرواﺋیں-