سياسی گروپ :قاﺋد انقلاب اسلامی نے نماز جمعہ تہران كے خطبوں میں فرمايا: امريكہ اور اسراﺋيل ٫٫شيعہ ھلال٬٬ كا پروپيگنڈہ كركے اس خطے كے سنی نشين ممالك كو شيعہ كی طاقت سے ڈرانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف سے سنی نشين ممالك كو ہماری قدرت كا عندیہ دے كر انہی ہمارے خلاف بھڑكانا چاہتے ہیں تاكہ ان اقدامات سے امت اسلامی میں اختلاف ايجاد كرسكیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قاﺋد انقلاب اسلامی ايران آيت اللہ خامنہ ای نے تہران میں نماز جمعہ كے لاكھوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ فرمايا:امريكہ اور صہيونيوں كی یہی سياست ہے كہ وہ حقاﺋق كو توڑ مروڑ كر اس خطے كے ممالك كے درميان اختلاف ايجاد كریں –جيسا كہ انہوں نے فلسطين اور عراق میں كيا ہے لہذا امت اسلامی كو چاہیے كہ وہ جمعۃ الوداع كو قدس ريليوں می بھرپور شركت كركے ان كی اس بے بنياد سياست كا جواب دیں-
انہوں نے ملت لبنان اور حزب اللہ كی فتح كو سراہتے ہوۓ اسے ظلم و بربريت كے خلاف تاريخی فتح قرار ديا- انہوں نے مزيد كہا: امريكہ اور اسراﺋيل اپنی شكست كی تلافی كی خاطر آۓ دن نۓ منصوبے بنا رہے ہیں –اور امريكہ كی كوشس ہے كہ وہ ہر قيمت پر اسراﺋيل كی اس خطہ میں پوزيشن مضبوط كرے-
انہوں نے امريكہ اور اسراﺋيل كا دوسرا منصوبہ حكومت حماس كو سرنگون كرنا قرار ديا
انہوں نے برطانیہ كو فرقہ واريت اور اختلاف انگيزی كا سپيشلسٹ قرار ديا اور كہا: اب انگلينڈ نے یہ سياست امريكہ كو بھی سكھا دی ہے ليكن عراقی عوام خواہ وہ شيعہ ہوں يا سنی آج تك محبت و صلح سے رہے ہیں اور آﺋندہ بھی اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت كو قاﺋم ركھتے ہوۓ امريكہ كو منہ توڑ جواب دیں گے-