آيت اللہ كعبی كی ايكنا سے گفتگو :خاتم الانبياۖ ، افضل الانبياءۖ سيد الانبياۖ كی شان میں گستاخی ،دشمنان دين كی تنگ نظری كا منہ بولتا ثبوت ہے

IQNA

آيت اللہ كعبی :

آيت اللہ كعبی كی ايكنا سے گفتگو :خاتم الانبياۖ ، افضل الانبياءۖ سيد الانبياۖ كی شان میں گستاخی ،دشمنان دين كی تنگ نظری كا منہ بولتا ثبوت ہے

سياسی گروپ:خاتم الانبياء كی شان میں گستاخی دشمنان دين كی تنگ نظری ہے –كيونكہ جب وہ ديكھتے ہیں كہ اسلام نے دنيا كے كونے كونے میں پہنچ كر ظلم پر زمين تنگ كردی ہے تو پھر پيغمبر اسلام كی توہين كركے دين خدا سے مقابلہ كرنے كی نا كام كوشش كرتے ہیں-
شوراۓ نگہبان كے ايك قانون دان آيت اللہ كعبی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو میں يورپ كی پيغمبر گرامی اسلامۖ كی شان میں گستاخی كے علل و اسباب كا تجزیہ كرتے ہوۓ كہا:پيغمبر اكرمۖ رحمت ،محبت، عدالت، صلح وآشتی كا مظہر اور ظلم كے مقابلے میں جہاد كا كامل نمونہ ہیں یہی وجہ ہے كہ اسلام دشمن عناصر اس تابناك چہرہ كو خراب كرنے كا قصد ركھتے ہیں جبكہ انہیں جان لينا چاہیے كہ یہ انكا محض باطل خيال ہے-
انہوں نے مزيد كہا: اسلام دور حاضر میں تمام نظرياتی اور فكری چوٹيوں كو سر كر چكا ہے یہی وجہ ہے كہ دنيا كے ہر خطے میں اسلام كی طرف رغبت بڑھ گئی ہے بالخصوص يورپ اور آمريكہ میں تو اس رغبت میں بہت شدت آچكی ہے یہی مسألہ باعث بنا ہے كہ بعض مغربی عناصر اپنے غيض و غضب كی آگ كو اسلام كی بے حرمتی كركے ٹھنڈا كرنا چاہتے ہیں-