آيت اللہ سبحانی نے مرحوم آيت اللہ العظمی بروجردی كے نام سے سو ء استفادہ ہونے پر خبردار كيا-

IQNA

آيت اللہ سبحانی :

آيت اللہ سبحانی نے مرحوم آيت اللہ العظمی بروجردی كے نام سے سو ء استفادہ ہونے پر خبردار كيا-

سماجی گروپ:آيت اللہ سبحانی نے آيت اللہ العظمی بروجردی كے نام سے سو استفادہ ہونے پر خبردار كرتے ہوۓ كہا:حال ہی میں ايك شخص نے خود كو آيت اللہ العظمی بروجردی كی طرف منسوب كركے مشكلات پيدا كردی ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سبحانی نے مدرسہ عالی فقہ و معارف اسلامی میں درس ديتے ہوۓ كہا : تاريخ میں بہت سے افراد ايسے گزرے ہیں جنہوں نے خود كو كسی بڑی شخصيت سے منسوب كركے سو استفادہ كيا ہے -
انہوں نے كہا:تہران میں كاظمينی بروجردی نامی ايك جوان نے خود كو آيت اللہ العظمی بروجردی كی طرف منسوب كركے جھوٹے دعوے كیے ہیں –جس سے اسلامی نظام كو مشكلات پيش آرھی ہیں-
استاد سبحانی نے سورہ احزاب كی آيت نمبر ۶ كی تلاوت كرتے ہوۓ كہا: (پيغمبرۖ كی (بيوياں) بھی پيغمبرۖ كی طرف منسوب ہونے سے محترم نہیں ہیں) یہ حكم اس لیے آيا ہے تاكہ نبیۖ كی كوئی بيوی پيغمبرۖ كے نام سے سوء استفادہ نہ كرے-