قرآن و عترت كمیٹی كی سربراہ :عوام خدمت گذاروں كو چاہتی ہے-

IQNA

قرآن و عترت كمیٹی كی سربراہ :عوام خدمت گذاروں كو چاہتی ہے-

سياسی گروپ: اس اليكشن كے اميدواروں كو یہ نہیں بھولنا چاہیے كہ عوام ان كا انتخاب كرتی ہے جو خدمت گذار ،پاك اور صادق ہوں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قرآن و عترت كمیٹی كی سربراہ محترمہ لالہ افتخاری نے كہا : اميدواروں كو چاہیے كہ انتخاب كے ہدف اور مقصد كو اچھی طرح سمجھ لیں ۰منتخب ہونے كے بعد صدق دل كے ساتھ عوام كی خدمت كریں-
قومی اسمبلی كی ممبر نے كہا: خداوند عالم ہماری نيت اور اعمال پر ناظر ہے لہذا اميدواروں كو چاہیے كہ وہ اپنے واقعی نظريات پيش كركے لوگوں سے ووٹ لیں-
انہوں نے مزيد كہا : اميدواروں كو چاہیے كہ وہ غلط بيانی سے كام لے كر كرسی حاصل نہ كریں-